انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام 23 نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب بمقام دارالعلوم الشہابیہ سیالکوٹ میں فقید المثال، ایمان افروز، روح پرور سالانہ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی
جس میں معززمہمانان گرامی نے شرکت فرمائی جانشین سفیر ختم نبوت حضرت مولانا الیاس چنیوٹی صاحب ایم پی اے

حضرت مولانا افتخار اللہ شاکر صاحب نائب امیر سوم انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان

شہنشاہ خطابت حضرت مولانا شاہنواز فاروقی صاحب اور دیگر علاقائی علماء اور عاشقان مصطفٰی نے بھر پور جوش و جزبہ سے شرکت فرمائی کمپئرنگ کے فرائض شیخ الحدیث استاد العلماء حضرت مولانا عبد القدیر صاحب نے سر انجام دئیے

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز حضرت مولانا عمران بشیر صاحب اورمولانا سجاد احمد نقشبدی صاحب کی زیر صدارت جناب فخر القراء قاری قمر صاحب کی دل سوز آواز میں تلاوت قرآن پاک سے ہوا

اس کے متصل بعد ثناء خواں مصطفٰی جناب حافظ خلیل الرحمان صاحب ( سیالکوٹ ) نے حمد باری تعالی ، نعت رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وسلم ) کلام ختم نبوت، شان صحابہ ( رضی اللہ تعالی عنہ) پر کلام پڑھا اور عاشقان رسول حافظ صاحب کی خوبصورت آواز سے لطف اندوز ہوتےرہے

خطابات
حضرت مولاناافتخاراللہ شاکر
صاحب نے عقیدہ ختم نبوت اور اس سے قادیانیت کے عقائد و نطریات پر مفصل خطاب کیا

حضرت مولانا شاہنواز فاروقی صاحب نے عقیدہ ختم نبوت کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو فرمائی اور مسئلہ ختم نبوت کے درخشاں پہلو پر روشنی ڈالی

مولانا مفتی منیر صاحب نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد ضرورت و اہمیت اور مہمان خصوصی مولانا الیاس چنیوٹی صاحب اور کانفرنس میں شریک علماء اور عوام الناس کا اپنی اور اپنی انتظامیہ کی طرف سے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
اور مولانا چنیوٹی صاحب کو دعوت خطاب دی

حضرت کے بیان سے پہلے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لئے محترم جناب عبد الباسط حسانی صاحب ( راوالپنڈی ) نے اپنی دلسوز آواز میں عقیدہ ختم نبوت پر خوبصورت کلام پیش فرمایا
حضرت چنیوٹی صاحب نے خطبہ مسنونہ کے بعد منتظمین کو کانفرنس کی کامیابی پر مبارک باد دی
مولانا صاحب نے حضور ص کے حسن و جمال، کمالات پیغمبر، تحفظ ختم نبوت، حیات عیسی اور اس کی ضرورت و اہمیت اور عقیدہ ختم نبوت کے درخشاں پہلو پر سیر حاصل گفتگو فرمائی
مزید فرمایا کہ عقیدہ ختم نبوت
قرآن مجید کی ایک سو سے زائد آیات اور دو سو سے زائد احادیث نبویہ سے ثابت ہے اور اس پر امت مسلمہ کا اجماع ہے اس عقیدہ کا منکر اور اس میں شک و شبہ کرنے والا دائرہ اسلام خارج ہے
دور حاضر میں منکرین ختم نبوت ( قادیانی) کی جعل سازیوں، دھوکہ اور فراڈ سے آگاہی اور ان کے اعتراضات کا علمی جائزہ اور در پیش مشکلات و خدشات کا اظہار اور اس کے تعاقب میں مسلمانان اکابرین و علماء کی خدمات کو سراہا

اور حکومت پاکستان سے مرزائی سرگرمیوں اور خفیہ تبلیغ کی روک تھام کی اپیل اور 26 اپریل 1984 کو صدر مملکت جنرل ضیاء الحق مرحوم نے آرڈیننس نمبر 20 موسوم امتناع قادیانیت آرڈیننس جو قانون نافذ کیا اس کی پوری پاسداری کا مطالبہ کیا اور مرزائی نوازوں کو تنبیہ کیی
اگر تم مرزائیت کی پشت پناہی سے باز نہ آئے تو ہم پھر ۵۳ کی تحریک چلائیں گے اور اپنی جان تک کی قربانی دیکر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کریں گے

جس کا پنڈال میں موجود عاشقان رسول نے دونوں ہاتھ لہرا بیداری کا ثبوت دیا

کانفرنس کا اختتام مولانا چنیوٹی صاحب کی درد بھرے دعائیہ کلمات سے ہوا

مفتی منیر نعمانی صاحب ، مولانا سجاد احمد نقشبدی صاحب، مفتی حفظ الرحمان صاحب ، مولانا قاسم صاحب ، مولانا شاہد صاحب ، مولانا آصف صاحب مولانا عبد القدیر صاحب ، مولانا عبد اللہ صاحب مفتی طیب صاحب مولانا آصف صاحب اور دیگر رفقاء کانفرنس کی انتھک محنت ، لگن سے کانفرنس اپنے مقاصد اعلی کو سمیٹتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے