مسلمانوں کو امن کا درس دینے والے کمینگی کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا  مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا  انہوں نے کہا کہ

مسلمانوں کو رواداری کا درس دینے والی مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے کہ اسکی بے حرمتی

کے لئے باقاعدہ تقریب منائی جارہی ہے۔آفرین ہے اس جوان پر جس نے اس کمینگی کا عملی جواب دیا۔افسوس ہے کہ نہ میڈیا نے اسے اہمیت دی نہ ترکی کے سوا کسی مسلم ملک نے انہوں نے مذید کہا کہ

اس اسلام دشمن اور ذلیل اقدام کی خبر پھیلنے میں بھی دیر لگی مسلمان حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اس کے خلاف عالمی سطح پر قدم اٹھائیں اور اس نوجوان کو رہا کرائیں جس نے مسلمانوں کے دل جیتے ہیں یریدون لیطفئوا نوراللہ بافواہہم واللہ متم نورہ ولو کرہ الکافرون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے