امریکی انتظامیہ  افغانستان ميں بھارت کی 3 ارب ڈالر سے زائد کی سرمايہ کاری اور ’معاونت‘ کو سراہتی ہے

متحدہ امریکہ نے میں بھارتی کردار کی  تعریف کے ساتھ ساتھ  بھارتی اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہڈسن انسٹيٹيوٹ ميں منعقدہ ايک پريس کانفرنس ميں امریکی محکمہ خارجہ کی نگراں اہلکار نينسی ايزو جيکسن نے بھارتی اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان ميں طويل المدتی بنيادوں پر بھارتی کردار کا خواہاں  اور حامی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ  افغانستان ميں بھارت کی 3 ارب ڈالر سے زائد کی سرمايہ کاری اور ’معاونت‘ کو سراہتی ہے  اور یہ  افغان تنازع کے حل کے لیے بھارتی کوششوں کی حمايت پر عمل پیرا رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے