المناک اطلاع ملی ہے کہ ملک کے معروف سیاسی مزاحمت کار، محقق اور لکھاری احمد وحید  مژدہ  کو دشمن کے اینٹلی جنس عناصر نے شہید کردیا۔

امارت اسلامیہ  اس سانحے پر بہت غمزدہ ہے، اس قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور شہید مژدہ کی شہادت ملک کے لیے سیاسی اور ثقافتی میدان میں عظیم ضائع سمجھتی ہے۔

شہید احمد وحید مژدہ کمیونزم کے خلاف جہاد میں شریک تھے،اس کے بعد ملک میں گروہی جنگوں نے انہیں بہت تکلیف میں مبتلا کیا، امارت اسلامیہ کے دور حکومت میں  انہوں نے وزارت خارجہ میں امارت اسلامیہ کی پالیسیوں کی بہترین انداز میں نمائندگی کی  اور امریکی جارحیت کے بھی شدید مخالف تھے۔

موصوف اس وقت ملک کی آزادی، امن اور افغانوں کے  اتحاد و اتفاق  اور ایک محکم اسلامی نظام کے قیام کی خاطر مزاحمت میں مصروف تھے،اس کٹھن راہ میں بہت تکالیف جھلیں،بہت سارے کالم لکھے، کانفرنسوں میں بھرپور شرکت کی،حالت سے بخوبی واقف تھے اور اسی راہ میں اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کی شہادت سے ملک  ایک بااستعداد شخصیت سے محروم ہوا، مگر اسی حالت میں آزادی اظہار کے جھوٹے عنوان کے تحت ان منحوس چہروں کی برداشت اور حقیقت بھی  ظاہر ہوئی،جنہوں نے حالیہ دنوں میں ملک کے چند  علمی اشخاص، محقیقین  اور سیاسی کارکنوں کو مثبت ، اسلامی اور ملی خیالات  رکھنے کے جرم میں ٹارگٹ بنایا اور اس طرح قتل عام کررہا ہے۔

ہم شہید احمد وحید مژدہ کے خاندان، عزیز واقارب،نظریاتی ساتھیوں اور عام طور پر تمام اہل وطن کو ان کی شہادت کی وجہ سے تسلیت پیش کرتے ہیں، سب کو جمیل صبر کی التجا اورجناب مژدہ کے لیے جنت الفردوس کی دعا کرتے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے