کوئٹہ بلوچستان اسمبلی کا اسسٹنٹ سیکرٹری گزشتہ پانچ ماہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر، ملازم کا لاہور میں زیر حراست ہونے کا انکشاف اسمبلی کو کان و کان خبر نہ ہونے دی گئی ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی ان دنوں اسسٹنٹ سیکرٹری محمد وکیل کو تلاش کر رہی ہے جو 18جون 2019سے بغیر کسی اطلاع کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں اس سلسلے میں اسمبلی کی جانب سے اخبارات میں اشتہار بھی شائع کیا گیا جس میں محمد وکیل کو سات دن میں اسمبلی رپورٹ کر نے کی مہلت دی گئی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد وکیل ان دنوں لاہور کی جیل میں فراڈ کیس میں پابند سلاسل ہیں انہیں جون میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد حالیہ دنوں میں بلوچستان اسمبلی کے اعلیٰ آفیسر نے ان سے لاہور جیل میں ملاقات بھی کی ہے تاہم اتنے اہم مسئلے کو اسمبلی سے چھپایا گیا اور حکام کو کانوں کان خبر تک نہ ہونے دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے