شام میں ایرانی حمایت کے حامل گروپوں کی طرف سے کل ادلب کے کیمپوں پر حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق زیادہ تر بچوں پر مشتمل  12 شہری ہلاک ہو گئے ہیں ۔

اطلاع کے مطابق شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے مددگارایرانی حمایت کے حامل دہشت گروپوں نے ادلب  ٹینشن فری زون کے مہاجر کیمپوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں زیادہ تر بچوں پر مشتمل 12 شہری ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے میں کثیر تعداد میں خیمے جل گئے ہیں۔

ادلب سول ڈیفنس  کی ٹیمیں تلاش و بچاو اور آگ بجھانے کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

زخمیوں میں سے 4 کو علاج کے لئے ترکی لایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے