امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کو باضابطہ طور پر 3000 امریکی فوجیوں کو سعودی عرب میں بھیجنے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

ٹرمپ نے کانگرس کو لکھے گئے اپنےمکتوب میں کہا ہے کہ "ایران خاص طور پر تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناکر خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے”۔

ایران کی مدد سے حوثیوں نے گذشتہ ستمبرمیں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔

ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے خط میں کہا کہ ہم ایران کے جارحانہ کردار کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں مزید فوج بھیج رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں نے خطے کے دفاع کو مستحکم کرنے اور ایرانی اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔

صدر نے کانگرس کو لکھے گئے مکتوب میں کہا کہ پہلے سے موجود فوجیوں کے علاوہ سعودی عرب میں مزید تین ہزار امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اضافی فوج کی تعیناتی کے ساتھ مملکت کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے راڈار اور میزائل نظام بھی مہیا کیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے