ایران کے صوبہ ہوزستان کی تحصیل ماہ شہر میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

تابناک نیوز سائٹ میں شائع  کئے گئے  اسپیشل پولیس کمانڈر حسن کریمی  کے بیان کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں انسپکٹر رضا سیّد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

ان تازہ ہلاکتوں کے بعد مظاہروں کے آغاز سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں  کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے عوام امریکی پابندیوں کی وجہ سے اقتصادی حوالے سے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ 15 نومبر کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے  کے بعد ملک کے متعدد شہروں میں مظاہروں کا آغاز ہوا ۔

مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں سرکاری عمارتوں  کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے