اسرائیل کی فوج نے شام کے مختلف علاقوں میں متعین ایرانی اور شامی فوج کے بیسیوں فوجیوں کو ہدف بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان آویکی آڈری  نے سوشل میڈیا  پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شامی فوج اور ملک میں متعین ایران کی سپاہ پاسداران انقلابِ اسلامی سے منسلک  قدس فورسز کے بیسیوں فوجیوں کو ہدف بنایا ہے۔

آڈری نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے زمینی و فضائی میزائل لانچر پیڈوں، فوجی کمانڈ آفسوں، فوجی بیسوں اور اسلحہ ڈپووں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ فضائی حملہ کل شام  سے اسرائیلی علاقوں  میں پھینکے گئے راکٹوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

دوسری طرف شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں بعض نقاط کو ہدف بنایا  جس کے بعد شام کا ائیر ڈیفنس سسٹم فعال ہو گیا اور بھاری حملے کو رفو کر دیا گیا ۔

خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کو حملے کا جواب دیا گیا ہے اور حملے کی وجہ سے ہونے والے نقصان  کے تخمینے کا کام جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے