امریکی و کٹھ پتلی فوجوں کے مراکز اور چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پروان، میدان، بغلان، غزنی، پکتیا، بلخ اور جوزجان صوبوں میں حملہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ میدان ضلع چک کے قولک گاؤں نامی چوکی پر حملے کے دوران 2 فوجی ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا اور ضلع سیدآباد کے دوراہی، شیخ آباد، سالار اور اوتڑیو کے علاقوں میں چوکیوں پر ہونے والے حملوں میں 9 فوجی ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا اور ضلع جغتو کے رہائشی پولیس اہلکار خان محمد ولد سیدمحمد نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوا۔
رپورٹ کےمطابق اتوار کےروز شام کے وقت صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے مرکز کے قریب اور تاسن کے علاقوں میں مجاہدین کے حملے میں 4 پولیس ہلاک ہوئے اور ضلع شلگر کے یرگٹو اور چیغارو کے علاقوں میں فوجی کاروان پر ہونے والے حملوں میں 2 سپلائی گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔
صوبہ پروان سے اطلاع ملی ہےکہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب عشاء کے وقت ضلع بگرام کے مربوطہ علاقے میں واقع جارح امریکی فوجوں کے سب سے بڑے اڈے بگرام ایئربیس پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر غاصب دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کےسبب بنے اورپیر کےروز صبح کے وقت ائیربیس کے گیٹ نمبر4 میں کٹھ پتلی فوجوں پر حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے ایک اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔
اسی طرح اتوا رکےروز صوبہ پکتیا کے صدرمقام گردیز شہر کے ابراہیم خیل کے علاقے میں روحانی بابا نامی مرکز پر حملے میں ایک پولیس اہلکار قتل اور شام کے وقت جنگجوؤں کی چوکی اور پارٹی پر ہونے والے حملوں میں 3 اہلکار ہلاک، 2 زخمی اور ایک رینجر گاڑی بھی تباہ ہوئی، جب کہ رات کے وقت غنی قلعہ نامی چوکی پر حملے میں ایک جنگجو مارا گیا۔
نیز پیر کےروز صبح کے وقت صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے سفیدخان گاؤں کے قریب خوشحال نامی بیس کے سیکورٹی اہلکاروں کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جب کہ تیسرا زخمی ہوا۔
دوسری جانب اتوار کےروز شام کے وقت صوبہ بلخ کے صدرمقام مزارشریف شہر کے بلخ دروازہ کے قریب بم دھماکہ سے پولیس رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار 3 اہلکار زخمی ہوئیں، جب کہ رات کے وقت ضلع خاص بلخ کےعالم خیل کے مقام پر فوجی بیس پر حملے کے دوران ایک اہلکار ہلاک ہوا اور پیر کے روز سہ پہر کے وقت خوجہ غولک کے مقام پر مجاہدین نے جنگجو کمانڈر کور اسد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق اتوار کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ جوزجان ضلع خانقاہ کے شاہ مرزا کے علاقے میں مجاہدین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔