پاکستان کی حالیہ تاریخ میں آسمانی بجلی گرنے کا سب سے خوفناک واقعہ، افسوسناک حد تک جانی نقصان، ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعرات کے روز آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 24 افراد لقمہ اجل بن گئے، متاثرہ علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہسندھ کے ضلع تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روزگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری شروع ہوئی، تیز بارش کے دوران مختلف علاقوں میں آسمانیبجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات تھر کے مختلف دیہات میں رونما ہوئے ہیں

آسمانیبجلی گرنے اور موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کے بعدسندھحکومت کے متعلقہ اداروں نے تمام متاثرہ علاقوں کیلئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنرتھر پارکر نے شدید بارشوں کے باعث ضلع میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کیچھٹیاں منسوخ کردی ہیں، ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ آسمانیبجلی سے گرنے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں امدادی کاروائیاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دورانسندھ کے علاقوں میں مزیدبارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ تھر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے جب کہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں جس کے باعث موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور مقامی ا فراد کی مشکلات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ڈپٹی کمشنر تھر پارکر نے شدید بارشوں کے باعث ضلع میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم  بھی قائم کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے