امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندہار، ہلمند، بادغیس، فراہ، فاریاب، ہرات وزابل صوبوں میں چوکیوں وفوجیوں پر حملہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار ضلع ارغنداب کے جوئی لاھور کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔ اور جمعرات کے روز سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ ضلع خاکریز کے منڈگک اور باخلیل کے علاقے میں دشمن پر بم دھماکوں کے نتیجے میں ٹینک تباہ اور 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔ اسی طرح جمعرات کے رات چار بجے کے لگ بھگ ضلع میوند کے جومند کے علاقے میں غاصب امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھاپہ مار، اور مجاہدین نے دشمن پر جوابی کاروائی کی، جس سے دشمن نے نقصانات اٹھاتے ہی فرار کی راہ اپنالی۔ دوسری جانب جمعرات کے روز سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ کلانکیچئی اور بندتیمور کے علاقوں میں گشتی پارتی پر بم دھماکہ ہوا، جس سے اہلکار ہلاک ہوئے۔ اور جمعرات کے روز شام چھ بجے کے لگ بھگ ضلع شاولیکوٹ کے بادغسرئی کے علاقے میں واقع یونٹ پر حملے کے نتیجے میں ٹینک تباہ اور 4 اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔ جبکہ جمعہ کے رات عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ ضلع ڈھنڈ کے زلخان کے علاقے میں واقع چوکی پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک، جبکہ مجاہدین نے راکٹ لانچر، ہیوی مشن گن اور 6 کلاشنکوفوں سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔
رپوٹ کے مطابق صوبہ فاریاب ضلع قیصار کے یک پستہ کے علاقے میں فوجی یونٹ پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گرے، جس سے گاڑی تباہ اور 4 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔ اور جمعرات کے رات ضلع بلچراغ کے مرکز میں ہونے والے بم دھماکہ سے ایک اہلکار ہلاک ہوا، دوسری جانب جمعہ کے رات بارہ بجے کے لگ بھگ ضلع شیرین تگاب کے مرکز میں لیزر گن سے 3 اہلکار ہلاک، جبکہ جنگجو زخمی ہوا۔ جبکہ جمعہ کے روز صبح چھ بجے کے لگ بھگ ضلع پشتونکوٹ کے پشتہ ھندرہ کے علاقے میں دشمن پر حملے کے نتیجے میں ٹینک ورینجر گاڑی تباہ اور 4 اہلکار ہلاک ہوئے، یاد رہے کہ دشمن کے فائرنگ سے ایک مجاہد شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ تعالی
اطلاع کے مطابق جمعرات کے روز صوبہ بادغیس کے سنگ آتش اور آبکمرئی میں 3 اہلکاروں (محمد ولد عبد الحکیم، سید عبد الکریم ولد سید رسول اور شمس الدین ولد باز محمد) ایک کلاشنکوف اور ایک موترسائکل سمیت مجاہدین سے آملے۔
آمدہ رپوٹ کے مطابق جمعرات کے رات صوبہ فراہ ضلع اناردرہ میں لیزر گن سے 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔
آمدہ اطلاع کے مطابق جمعرات کے روز صبح نو بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع گرشک کے ڈاکٹر پٹرول پمپ اور نہر سراج کے علاقے کے گومبتوں کے علاقوں میں دشمن پر حملہ ودھماکہ ہوا، جس سے ٹینک وموٹرسائکل تباہ اور ایک اہلکار ہلاک ہوا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کے رات دس بجے کے لگ بھگ صوبہ زابل ضلع ارغنداب کے چپہ بند کے علاقے میں لیزر گن سے 3 اہلکار ہلاک ہوئے اور ضلع میزان کے دوراھی کے علاقے میں اسی نوعیت حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ ضلع دائیچوپان میں ایک فوجی عبد الغفور ولد محمد ایوب مجاہدین سے آملا۔
ذرائع نے صوبہ غور ضلع شہرک سے کہا کہ جمعرات کے روز دو پہر بارہ بجے کے لگ بھگ سرقوہ کے علاقے میں آپریشن کرنے والے دشمن سے جھڑپیں ہوئیں، جس سے 2 جنگجو ہلاک، 2 زخمی، جبکہ دیگر نے فرار کی راہ اپنالی۔