مصر میں حکام کا کہنا ہے کہ البحیرہ گورنری میں ایک تیل پائپ لائن میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم سے کم 6 افراد جھلس کر ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

مصری وزارت صحت و آبادی کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر زخمیوں کو اٹھانے کے لیے 20 ایمبولینسوں کو بھیجا گیا۔ زخمیوں کو کفر الداور جنرل اسپتال اور اتی البرود اور دامانور ایجوکیشنل اسپتالوں میں داخل کردیا گیا۔

مجاہد نے مزید کہا کہ وزیر صحت و آبادی ڈاکٹر ہالہ زید نے واقعے کے فوری بعد وزارت صحت کے سیکرٹری کو زخمیوں کے لیے تمام ضروری طبی امداد فراہم کرنے اور انہیں علاج کی ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب تیل پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آخری اطلاعات تک تیل پائپ لاین سے تیل کے اخراج کو روک دیا گیا تھا تاہم اس کی مرمت کا کام تا حال جاری ہے۔

عینی شاہدین نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ المواسیر گاؤں میں تیل پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ علاقہ البحیرہ گورنری کے اتی البارود کے علاقے میں واقع ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے