ایران کے صوبہ سیستان –بلوچستان میں غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی گاڑیوں میں تصادم ہو گیا ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ حادثہ سی وان اور حاص نامی شہروں کے درمیان شب ڈھائی بجے پیش آیا جہاں دونوں گاڑیوں میں موجود 28 افغان ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔