جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پلان بی کا شیڈول جاری کر دیا اور ساتھ میں اپنے کارکنوں کو ہدایات بھی دے دیں جس میں انہوں کہا ہے  ایمبولینس گاڑیاں، ہسپتال جانے والے بیمار ، سکول گاڑیاں، اور باہر ملک جانے مسافروں کی گاڑیاں قطعاً نہ رکیں۔
پلان بی پختونخوا ۔۔۔

اول : کل دو بجے انڈس ہائی وے بند کیا جائے گا
دوم : پشاور لاہور موٹروے بند کیا جائے گا
سوم :  چکدرہ کے مقام پر سوات دیر چترال اور باجوڑ کے لائنز بن ہونگے
چہارم: شاہراہ قراقرم بند کیا جائے گا

سینیٹر مولانا عطاء الرحمن صوبائی امیر
———————–؛
پلان بی صوبہ سندھ ۔۔۔

اول : کراچی سے بلوچستان کا گیٹ وے حب ریور روڈ پر بند کیا جائے گا کراچی کے کارکن وہاں پہنچیں گے ۔۔
دوم :لاڑکانہ؛ جیکب آباد اور ملحقہ اضلاع جیکب آباد کے مقام پر دھرنا دے کر سندھ بلوچستان شاہراہ بند کرینگے ۔۔
سوم :  سکھر؛ پنو عاقل؛ شکارپور اور ملحقہ اضلاع گھوٹکی کے مقام پر سندھ پنجاب کا رابطہ توڑینگے
چہارم: سکھر کے مقام پر سکھر ملتان موٹروے کو بند کیا جائے گا

مولانا راشد سومرو ناظم عمومی سندھ
—————————-؛
پلان بی بلوچستان ۔۔۔

اول : کل دو بجے سے کوئٹہ چمن شاہراہ مکمل بند ہوگا
دوم : ایران تفتان شاہراہ بند کیا جائے گا
سوم :  بلوچستان کراچی شاہراہ خضدار کے مقام پر بند کیا جائے گا
چہارم:. پنجاب بلوچستان شاہراہ ڈیرہ غازی خان باونڈری پر بند کیا جائے گا

آغا سید محمود شاہ صوبائی ناظم عمومی
———————-؛
پلان بی پنجاب ۔۔۔

اول : کل دو بجے کوٹ سبزل رحیم یارخان پر پنجاب سندھ شاہراہ بند کیا جائے گا
دوم : ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے بند کیا جائے گا
سوم : راولپنڈی میں اسلام آباد کے دو داخلی مقامات پر دھرنا دے کر بند کیا جائے گا

مولانا صفی اللہ بھکروی ناظم عمومی پنجاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے