ترکش ایوی ایشن اینڈ اسپیس انڈسٹری TUSAŞ  کی تنصیبات سے مقامی ہیلی کاپٹر اطاق فیز۔2 کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

صدارتی دفتر دفاعی صنعت ڈائریکٹریٹ کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے موضوع سے متعلق سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "اطاق ہیلی کاپٹر فیز۔2 ورژن لیزر وارننگ ریسیو کرنے  اور دیگر الیکٹرانک جنگی سسٹموں  سے لیس ہے اور اس کی پہلی پرواز کامیاب رہی ہے”۔

اسماعیل دیمیر نے کہا ہے کہ ” فیز۔2 ہیلی کاپٹر کی مقامیت کی شرح میں اور بھی اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ  زیادہ تفصیلی ٹیسٹوں کے بعد 2020 کے وسط میں ہم اسے سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیں گے”۔

واضح رہے کہ صدارتی دفتر دفاعی صنعت ڈائریکٹریٹ  کی طرف سے T129اطاق پروجیکٹ کے دائرہ کار میں اس وقت تک TUSAŞ کی طرف سے تیار کئے گئے 53 اطاق ہیلی کاپٹر سکیورٹی فورسز کے حوالے کئے جا چکے ہیں۔

اطاق فیز ۔2 منصوبے کے پہلے مرحلے میں 21 ہیلی کاپٹر سکیورٹی فورسز کے حوالے کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے