شام میں بشار حکومت کے میڈیا نے بتایا ہے کہ منگل کو علی الصبح دارالحکومت دمشق میں ایک زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
کارروائی میں المزہ الغربیہ کے علاقے میں لبنانی سفارت خانے کے نزدیک ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ اس علاقے میں دمشق یونیورسٹی اور کئی سفارت خانے واقع ہیں
اس سے قبل منگل کے روز بتایا گیا تھا کہ بشار کی فوج نے دمشق کے مغرب میں واقع علاقے داریا کی فضاؤں میں ایک “معاند ہدف” کو نشانہ بنایا۔