جرمنی وزارت خارجہ کے ترجمان کرسٹوفر برگر نے دارالحکومت برلن کے وفاقی پریس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں رواں ہفتے میں ترکی سے ڈی پورٹ کئے جانے والے جرمن شہریوں سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے۔
برگر نے کہا ہے کہ ترکی سے نکالے جانے والے 10ا فراد 3 مردوں، 5 عورتوں اور 2 بچوں پر مشتمل ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جرمنی کے خارجہ نمائندہ دفاتر میں بھی ان سب کے جرمن شہری ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
برگر نے کہا ہے کہ مذکورہ افراد کا داعش سے تعلق ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فی الوقت میں کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم ان میں شامل 2 عورتوں کے شام میں رہنے سے متعلق اشارے موجود ہیں۔
جرمن ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق داعش کے رکن کم از کم 7 افراد ترکی سے جرمنی ڈی پورٹ کئے جائیں گے۔
ترکی کے نائب وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل چاتاکلی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی دہشت گردوں کی واپسی کل سے شروع ہو گئی ہے۔