مردان:  ڈپٹی کمشنر مردان محمدعابد وزیر نے کہاھے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ ھمارے ایمان کاحصہ ھے۔اور اس کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاٸے گا۔وہ یہاں اپنے افس میں ھنگامی پریس کانفرس سے خطاب کررھے تھے اس موقع پرڈی پی او مردان سجادخان کے علاوہ تخفظ ختم نبوت ﷺ کے صوباٸی صدر و دیگر ضلعی رھنماوں سمیت میڈیا نماٸندے موجود تھے۔ضلعی مانٹرنگ افیسر نے واضح کیا کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مردان میں قادیانی مکتبہ فکر کے 1988 میں مسمار ھونے والے مرزاڑے کی دوبارہ تعمیر کی افواہیں چل رہی تھی جس کا ضلعی انتظامیہ نے سختی سے نوٹس لیکر ایسی کسی بھی بات کی تردید کی ھے انہوں نے کہا کہ محمدﷺ آخری نبی ھے اور یہ عقیدہ ھمارے ایمان کا حصہ ھے انہوں نےیہ بھی واضح کیا کہ سیٹزن پورٹل ایک خودکار شکاایتی سسٹم ھے جس کے حوالے سے کسی قادیانی شہری کی جانب سے مسمارشدہ مرزاڑے کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیاگیا تھا تاھم ھم نے اس شکایت کو ناقابل عمل قرار دیکر مسترد کردیا ھے ۔انہوں نے کہا کہ عوام تحمل و رواداری کا مظاہرہ کریں اور مذھبی معاملات میں افواھوں کی بجاٸے ٹھوس حقاٸق کو مدنظر رکھا کریں ۔اس موقع پر تنظیم ختم نبوت ﷺ کے رھنماوں نے مرزاڑے کی زمین قیمتاً خریدینے کی خواھش کا اظہار بھی کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے