عراق کے دارالحکومت بغداد کے تیران اور ہلانی اسکوائروں کے احتجاجی مظاہروں میں سکیورٹی فورسز کی مداخلت کے نتیجے میں کَل 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

دونوں اسکوائروں میں مظاہرین بھاری آنسو گیس سے بچنے کے لئے بغلی گلیوں میں منتشر ہو گئے اور وقتاً فوقتاً پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

صحت کے ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مداخلت سے  3 افراد  ہلاک ہو گئے اور اس طرح بغداد کے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

مظاہرین  کے مرکزی مقام التحریر اسکوائر میں مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے عوام ملک میں بیروزگاری، بد عنوانیوں اور ناکافی سرکاری خدمات  کے خلاف احتجاج کے لئے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ  اور عراق کے خود مختار انسانی حقوق ہائی  کمیشن  کے اعداد و شمار کے مطابق یکم اکتوبر کو مظاہروں کے آغاز سے لے کر اب تک سکیورٹی فورسز کی مداخلت کے نتیجے میں  280 سے زائد مظاہرین ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے