عراقی وزارت ِ دفاع نے  اطلاع دی ہے کہ امریکی فوجیوں کے تعینات ہونے والے موصل کے قیارہ  فوجی ہوائی اڈے  پر 17 میزائلوں سے حملہ ہوا ہے۔

وزارت سے  منسلک میڈیا سیکورٹی نیٹ ورک نے تحریری اعلان میں بتایا ہے کہ موصل کے جنوب میں واقع ایئر بیس پر 17 عدد کاتویاشا میزائل داغے گئے، جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اعلامیہ میں علاوہ ازیں  یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ حملے کے مرتکب دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سیکورٹی قوتوں نے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔

موصل کے جنوب میں شہر سے 70 کلو میٹر کی دوری پر واقع یہ  فوجی ہوائی اڈہ سن 2016 سے  امریکی فوجیوں کے زیرِ استعمال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے