پشاور:  خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں نے چھیالیس روز بعد وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ حکومت نے مطالبات کے حل کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

تفصیل کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد ڈاکٹروں نے صوبے بھر میں ہڑتال ختم کر دی ہے۔ یہ فیصلہ خیبر پختونخوا میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کیا۔

ڈاکٹروں نے اپنے مسائل اور دیگر مطالبات کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو آگاہ کیا۔ ڈیڑھ ماہ بعد سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونے کے اعلان پر پشاور کے شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹروں کی یہ ہڑتال گزشتہ چھالیس دنوں سے جاری رہی۔ ہڑتال کے دوران صرف پشاور کے تینوں بڑے ہستپالوں میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد مریض متاثر ہوئے جبکہ پانچ ہزار کے قریب مختلف نوعیت کے آپریشنز بھی نہ کیے جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے