الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بغلان، لوگر، میدان، غزنی اور بدخشان صوبوں میں سیکورٹی فورسز کے خلاف وسیع کاروائیوں کا آغاز کیا۔

تفصیل کے مطابق سنیچر کےروز شام کے وقت صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے ڈنڈی کے جوئے نو کے علاقے میں مجاہدین نے سیکورٹی فورسز کے خلاف وسیع کاروائی کا آغاز کیا،جو مغرب تک جاری رہا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے جوائےناو سے افغان تپہ اور عرب تپہ تک تمام علاقے فتح ہوئیں اور دشمن کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہونے کے علاوہ کئی ٹینک بھی تباہ ہوئے اور مجاہدین نے کافی مقدار میں اسلحہ و فوجی سازوسامان بھی قبضے میں لیا۔

اسی طرح ضلع ڈنڈ شہاب الدین کے وسیع علاقے سے بھی دشمن کو مار بھگایا گیا اور دشمن نے جانی و مالی نقصانات اٹھاتے ہی فرار کی اپنالی ۔

واضح رہے کہ چند قبل کٹھ پتلی کمانڈو نے جارح امریکی فوجوں کی تعاون سے مذکورہ علاقے مجاہدین سے چھین لیے تھے اور مجاہدین نے حکمت عملی کے تحت عقب نشینی اپنالی اور ایک بار پھر دشمن کو مار بھگایا۔

نیز اتوار کےروز دوپہر کے وقت مذکورہ ضلع کے درقدپل کے مقام پر بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک  وزخمی ہوئے۔

دریں اثناء ضلع دہنہ غوری کے چشمہ جنگان کے مقام پر اسی نوعیت دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار کمانڈر سمیت 4 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق سنیچر کےروز شام کے وقت صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے کوشک کے علاقے میں مجاہدین نے خفیہ ادارے کے 2 اہلکاروں کو مار ڈالے، جب کہ صبح کے وقت ضلع جغتو کے قیاق درہ کے علاقے کاریز کے مقام پر بم دھماکہ سے ایک فوجی شدید زخمی ہوا۔

دوسری جانب سنیچر کےروز صوبہ میدان ضلع چک کے آب کذار کے علاقے خوسا چینہ کے مقام پر مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک جب کہ عشاء کے وقت ضلعی مرکز کے قریب لیزرگن حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا اور اتوار کےروز صبح کے وقت ضلع نرخ کے سورپل کے مقام پرچوکی میں مجاہدین نے ایک فوجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اسی طرح سنیچر کےروز شام کے وقت صوبہ لوگر کے صدرمقام پل عالم شہر کے جمعہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک جنگجو مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بدخشان ضلع وردوج کے زیرزئی کے مقام پر رات کے وقت مجاہدین کے لیزرگن حملے میں 2 اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے