جنوبی وزیرستان میں پولیس کی اہم کاروائی۔ لوٹی گئی 23 بوریاں چلغوزہ برآمد۔  ڈی پی او عتیق اللہ وزیر

گزشتہ روز جنوبی وزیرستان وانا میں حسن مارکیٹ کے ایک گودام سے مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر 23 بوری چلغوزے جسکی مالیت تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ بنتی تھی لوٹ لیں تھیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عمر عرف فاروق کو آج بنوں سے گرفتار کر لیا۔ جبکہ اعظم ورسک کے پہاڑی علاقے سے سوا کروڑ روپے مالیت
کی 23 بوری چلغوزہ بھی برآمد کر لی۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے واردات میں ملوث دیگر ملزمان ساتھیوں کے متعلق باز پُرس بھی کی جائے گی۔ اور انہیں بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے