سیکورٹی فورسز کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پکتیا اور بلخ صوبوں میں نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کےروز دوپہر کے وقت صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر کے قریب  مجاہدین نے پولیس انچارج کمانڈر محمداللہ رودال کی گاڑی کو حکمت عملی کے تحت تباہ کردی اور اس میں سوار کمانڈر سمیت 3 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

دوسری جانب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ضلع جانی خیل کے تاڑو کے علاقے میں فوجی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قابض ہوئے اور وہاں تعینات 7 اہلکار ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد شہید جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔ تقبلہ اللہ تعالی

صوبہ بلخ سے اطلاع ملی ہےکہ گذشتہ تین روز کے دوران چمتال،کشندہ اور خاص بلخ اضلاع میں 10 سیکورٹی اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردارہوئے،جن میں عنایت اللہ ولد تبرشاہ، گل رحمن ولد نازک میر،علی جان ولد دین محمد، محمدضمیرولداحمد، دادخواہ ولد فضل حق، زکریا ولد فضل حق، رحم الدین ولد امرالدین،مہراب الدین ولد ناظم اور علی خان ولد فضل حق شامل ہیں۔

اسی طرح رات کے وقت ضلع چمتال کے اسیاگورگ کے مقام پر فوجی بیس پر حملے میں ایک اہلکار مارا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے