کابل:افغانستان کے صوبے لوگر میں چار ججوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔

افغانستان کے خبر رساں ادارے ’’طلوع نیوز‘‘ کے مطابق ملکی چار ججوں کو اس وقت موت کے گھاٹ اتارا گیا جب وہ پکتیا صوبے سے افغان دارالحکومت کابل میں اپنے گھر جا رہےتھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ججوں پر حملہ نامعلوم افراد کی طرف سے کیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق تاحال افغان طالبان  یا دیگر تنظیموں کی طرف سے واقعہ پر کسی قسم کا رد عمل نہیں آیا۔

صوبہ لوگر میں ایک مسلح حملے میں پکتیا  اپیل کورٹ کے چار جج ہلاک ہوگئے ہیں۔

لوگر کی صوبائی کونسل کے سربراہ حسیب ستانکزئی نے میڈیا کو بتایا کہ آج سہ پہر ضلع لوگر محمد آغا کے علاقے باقی آباد میں پکتیا اپیل کورٹ کے چار جج ایک مسلح حملے میں مارے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پکتیا اپیل عدالت کے چار جج ایک کرولا کار میں پکتیا سے کابل جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسے ہلاک کردیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں جج نور اللہ قربانانی ، جج ایمل ، جج زین اللہ اور عبدالقادر فیضی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے