اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے کشمیر امور اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر الیکشن کا چیلنج دیا تھا، جسے ان کے صاحبزادے نے قبول کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں ایک بار پھر اس وقت گرما گرمی دیکھنے میں آئی جب علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کو الیکشن کا چیلنج دیدیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو عوام نے مسترد کر دیا، وہ کیمرے لگوا کر دوبارہ الیکشن کرا لیں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسد نے رہنما پی ٹی آئی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سے استعفیٰ دے کر عوام میں جائیں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے