اسلام آباد: اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، احتجاج کے باوجود دیگر کئی آرڈیننس بھی پیش کر دیئے گئے۔ وزیراعظم کا بھی ایوان سے خطاب متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ میڈیکل ٹربیونل آرڈیننس پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود کئی پیش کردہ بل منظور کر لئے گئے جن میں طبی ٹربیونل بل 2019ء اور پاکستان طبی کمیشن بل 2019ء بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی بل میں 120 دن توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی اتھارٹی ترمیمی بل 2019ء میں بھی توسیع کی مظوری دی گئی اور انسداد دہشتگری ایکٹ 1997ء میں مزید ترمیم کے بل قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019ء، وراثتی سرٹیفکیٹ بل 2019ء اور حقوق خواتین جائیداد بل 2019ء کو منظور کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے