مشرقی برکینا فاسو میں ایک کان کن کمپنی سے وابستہ گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس میں 37 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی خبر ایجنسی AIB کے مطابق یہ حملہ کینیڈا کی ایک کمپنی SEMAFO کے زیر تحت سونےکی ایک کان میں کام کرنے والوں کے قافلے پر کیا گیا جس میں فوجیوں اور عام شہریوں سمیت 37 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے جنہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
مقامی گورنر جنرل سائی ڈو ٹوسینٹ پروسپر سانو نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کےلیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔