لیبیا کی قومی مفاہمتی  حکومت کے مطابق جنرل حفتر  کے طیاروں  نے دارالحکومت تریپولی پر حملہ کردیا جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

 محکمہ صحت  کے ترجمان  فوضی  عُنیش کےمطابق ،  جنرل حفتر کے حامی طیاروں نے   تریپولی  کے  جنوب میں واقع عین الزارا نامی علاےپر بم برسائے جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مشرقی لیبیا    میں  مصروف جنگ  جنرل حفتر کی فوج تریپولی پر قبضےکےلیے 4 اپریل سے پیش قدمی جاری رکھےہوئے ہے  جس کے خلاف حکومت نے آپریشن برکان الغضب شروع کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے