اسلام آباد:  آزادی مارچ کے مزید 2 شرکاء انتقال کرگئے، میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔

 جے یو آئی ف کے آزادی مارچ اور دھرنے میں مزید 2 کارکن انتقال کر گئے، ان میں مولانا سیف اللہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار سے تھا، بزرگ شہری کی موت تہجد کے وقت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی، اس کے علاوہ ایک اور کارکن مولوی اختر محمد بیماری کی وجہ سے فوت ہوئے۔

مولوی اختر محمد کا تعلق ضلع نوشکی سے تھا، دونوں میتوں کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا، منگل کو بھی ایک کارکن عبدالکریم حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا تھا، اب تک دھرنے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے