امریکی و کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان و لوگر صوبوں میں نشانہ بنایا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق منگل کےروز شام کے وقت صوبہ لوگر کے صدرمقام پل عالم شہر کے دوشنبہ کے علاقے میں آپریشن کرنے والے امریکی فوجوں کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں 2 غاصب فوجی ہلاک جب کہ 3 شدید زخمی ہوئے اور بدھ کےروز صبح کے وقت ضلع محمدآغہ کے وغجان بازار کے قریب فوجی بکتربند ٹینک بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر تباہ ہوا اور اس میں سوار 4 اہلکار لقمہ اجل بن  گئے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کےروز شام کےوقت صوبہ بدخشان ضلع جرم کے شفچان کے علاقے میں اسی نوعیت دھماکہ سے فوجی کمانڈر سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوئے اور منگل کےروز دوپہر کے وقت ضلع وردوج کے زیرزئی کے مقام پر مجاہدین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں فوجی کمانڈر ہلاک جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوئے اور منگل کےروز صبح کے وقت زیرخوچ کے علاقے میں مجاہدین نے ایک فوجی کو قتل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے