امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ، پکتیا اور کاپیسا صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے صوبہ بلخ ضلع چاربولک کے پولیس ہیڈکوارٹر پر مجاہدین نے شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف کمانڈر قلم الدین سمیت 5 اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی اور مرکز کو بھی نقصان پہنچا۔

صوبہ پکتیا سے اطلاع ملی ہے کہ بدھ کےروز دوپہر کے وقت صدر مقام گردیز شہر کے مہلن کے علاقے میں فوجی مرکز کے باورچی خانے میں حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے فوجی کمانڈر لغمانی سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوئے اور منگل کےروز دوپہر کے وقت ضلع زرمت کے مربوطہ علاقے میں فوجی کاروان پر حملے کے دوران 2 فوجی ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق منگل کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع آلہ سائی کے مرکز میں مجاہدین کی نصب کردہ بم سے ہونے والے دھماکہ سے کمانڈر عبدالمالک سمیت 3 اہلکار ہلاک اور ان کی گاڑی بھی تباہ ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے