اسلام آباد:  حکومتی مذاکراتی ٹیم اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا ہے تاہم کوئی پیشرفت نہ ہو سکی، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہیں۔

مذاکرات کے بعد مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ڈیڈلاک ختم کرنے تک مذاکرات جاری رہیں گے۔ رہبر کمیٹی جب اپنے لیڈرز سے بات کرے گی، ہم مذاکرات پر تیار ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا کئی چیزوں پر اتفاق ہو چکا ہے، درمیانی راستہ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کئی مطالبات پر رضامندی ہو گئی ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ رہبر کمیٹی کا وہی مطالبہ ہے جو پہلے تھا۔

 ذرائع کے مطابق دونوں کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ مذاکرات میں حکومتی کمیٹی نے واضح کر دیا ہے کہ اپوزیشن کیساتھ وزیراعظم عمران خان کے استعفے اور اسمبلیاں تحلیل ہونے پربات نہیں ہوگی۔

دوسری جانب اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے بھی اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات جب بھی ہوں گے، وزیراعظم کے استعفے سے شروع ہوں گے۔ وزیراعظم کے مستعفی ہونے پر اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے