اسلام آباد:  وزیراعظم کی زیر صدارت مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو مکمل اختیار دیتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم کریں‌ گے.

  وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ختم ہو گئی، عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی ارکان سے ملاقات کےموقع پر کہا کہ حکومت، اپوزیشن کے جائز مطالبات مانے گی، اپوزیشن مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو مثبت جواب دے، اس حوالے سے حکومت کا موقف واضح ہے۔ عمران خان نے کمیٹی اراکین کو مذاکرات کا مکمل اختیار دے دیا۔ انہوں نے مذاکراتی کمیٹی کو اہم ہدایات بھی دیں۔ ملاقات میں اپوزیشن کے ساتھ رابطوں اور مطالبات پر مشاورت کی گئی اور وزیر اعظم کو اپوزیشن رہبر کمیٹی کے ساتھ ملاقات پر بریفنگ بھی دی گئی، عمران خان سے ملاقات کے بعد کمیٹی کا اہم اجلاس بھی ہوگا جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 یاد رہے گزشتہ روز اکرم خان درانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک میں ملاقات ہوئی جس میں جے یو آئی ف کے مطالبات پر بات چیت کی گئی۔ اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات پیش کر دیئے، پرویز خٹک انہیں اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے سامنے رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے