امریکی فوجی بیس،کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان اورچوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پروان،کابل، غزنی، کاپیسا، بغلان، بلخ اور میدان صوبوں میں حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ پروان ضلع بگرام کے مربوطہ علاقے میں قائم  ملکی سطح پر جارح امریکی فوجوں کے سب سے بڑے فوجی مرکز بگرام ایئربیس پر  مجاہدین نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب عشاء کے وقت میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

اسی طرح پیرکےروز صبح کے وقت ضلع کوہ صافی کے صوفی خیل کے علاقے میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا،جس میں 2 اہلکار زخمی ہونے کے علاوہ ایک رینجر گاڑی بھی تباہ ہوئی۔

دوسری جانب اتوار کےروز دوپہر کے وقت صوبہ غزنی ضلع گیلان کے وڑو کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی ہلاک  اور رات کے وقت ضلع قرہ باغ کے مشکی کے مقام پر مجاہدین کے حملے میں 3 فوجی ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوئے۔

اسی طرح اتوار کے روز سہ پہر کے وقت کابل شہر کے بگرامی کے علاقے نساجی فابریکہ کے قریب مجاہدین نے سپیشل فورس اہلکار فریداللہ ولد امان اللہ کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیرکی درمیانی شب صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے ڈنڈشہاب الدین کے علاقے میاں گان کے مقام پر بم ھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار بموں کو ناکارہ بنانے والے ماہر عبدالباقی عرف امین ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوئے اور ساتھ ہی ضلع نہرین کے حافظ بچہ نامی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قابض ہوئے اور وہاں تعینات اہلکار ہلاک ہوئے اور مجاہدین نے اشیاءخوردونوش وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔

صوبہ میدان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز ضلع سیدآباد کے ہفت آسیا،سالار اور ماشین قلعہ کے علاقوں میں مجاہدین نے فوجی کانوائے اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 2 بکتربند ٹینک اور 4 سپلائی گاڑیاں تباہہونے کے علاوہ 2 فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع بھی ملی اور شام کے وقت ضلع چک کے گل گاؤں میں زرباغ نامی چوکی پر حملے کے دوران ایک فوجی ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔

دریں اثناء صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے مرکز کے قریب بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز صوبہ بلخ ضلع دولت آباد کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے جنگجو کمانڈر حاجی حسن ولدعلی اصغرخان نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے 2 کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان بھی مجاہدین کے حوالے کردیا،جب کہ ضلع خاص بلخ کے عالم خیل کے مقام پر فوجی بیس پر حملے کے دوران ایک فوجی قتل ہوا۔

اسی طرح اتوار کےروز ضلع زارع کے مرکز کے قریب مجاہدین نے محصور ضلعی مرکز کی جانب جانیوالے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا،جس میں 8 اہلکار شدید زخمی ہوئے اور پیر کےروز ضلع چاربولک  کے مرکز اور خان کے علاقے میں فوجی بیس پر حملوں کے دوران 3 اہلکار قتل ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے