اسلام آباد:  پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کو اپنا حصہ اور آزاد کشمیر کو متنازع قرار دینے کا بھارتی نقشہ مسترد کر دیا، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی بھونڈی کوشش سلامتی کونسل کے قراردادوں کے منافی ہے۔

عیار بھارت کی ایک اور مکاری، مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارتی حصہ قرار دینے کا نقشہ جاری کر دیا، پاکستان کا موثر سفارتی جواب، نقشہ سیاسی قرار دیا اور مسترد بھی کر دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے دو نومبر کو بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نقشہ کو ایک بھونڈی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایسی حرکتوں سے دنیا کوبے وقوف نہیں بنا سکتا، کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، بھارتی کوشش غیر قانونی اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایسی کارروائیوں سے کشمیریوں کا حق خودارادی متاثرنہیں ہو سکتا، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے