نئی دہلی : بھارت نے جموں و کشمیر کا نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں آزادوجموں و کشمیر کے تین اضلاع مظفر آباد ، پونچھ اور میر پور کو جموں و کشمیر کی نئی یونین ٹیریٹوری اور گلگت، گلگت وزارت ،چلاس اور قبائلی علاقے کو لداخ کی یونین ٹیریٹوری کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ کشمیر مڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ 1947 ء میں جموں و کشمیر کت 14 اضلاع تھے جن میں کٹھوعہ، جموں،ادھمپور، ریاسی، اسلام آباد ، بارہمولہ، پونچھ، میر پور،مظفر آباد، لہہ،لداخ، گلگت، گلگت وزارت ،چلاس اور قبائلی علاقہ شاملتھے۔ سروے جنرل آف انڈیا کی طرف سے تیار کئے گئے نئے نقشے میں آزاد کشمیر کے تین اضلاع مظفر آباد ، پونچھ اور میر پور کو یونین ٹیریٹوری جموں وکشمیر اور گلگت ، گلگت وزارت ، چلاس اور قبائلی علاقے کو یونین ٹیریٹوری لداخ کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے