امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان،کابل،بلخ،غزنی،قندوز پکتیا،میدان اور لغمان صوبوں میں سیکورٹی فورسز  اور اعلی حکام کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر کےروز صبح کے وقت صوبہ بدخشان ضلع نُسی کے قوغز کے علاقے میں مجاہدین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان چھڑنے والی لڑائی شام تک جاری رہی،جس میں ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفسر نادرشاہ سمیت 11 ہلاک جب کہ 15 زخمی اور ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ مجاہدین نے 11 عدد مختلف النوع ہلکے وبھاری ہتھیار اور فوجی سازوسامان بھی قبضے میں لیا۔

رپورٹ کے مطابق سنیچر کےروز مجاہدین نے صوبہ میدان ضلع  سیدآباد کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین نے جنگجوؤں کے جنرل کمانڈر محمدحسن توپچی باشندہ صوبہ  غزنی ضلع قرہ باغ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور عشاء کے وقت ضلع نرخ کے اندڑ کے مقام پر چوکی پر حملے کے دوران ایک فوجی ہلاک ہوا۔

صوبہ لغمان سے اطلاع ملی ہےکہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صدرمقام مہترلام شہر کے بدیع آباد کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار کمانڈر سمیت 2 ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے اور ساتھ ہی سلطان غازی بابا کے مقام پرپولیس رینجر گاڑی پر مجاہدین کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سنیچر کےروز مغرب کے وقت صوبہ پکتیا کےصدرمقام گردیز شہر کے بالاحصار کے قریب کمانڈو آفسر وحیداللہ ولد محمدرضا کو مجاہدین نے موت کے گھاٹ اتار دیا اور ان کی موبائل کو قبضے میں لیا اور عشاء کے وقت ضلع زازئی آریوب کے شگہ گاؤں کے قریب بم دھماکہ سے لعلو نامی وحشی جنگجو ہلاک ہوا۔

دوسری جانب اتوار کےروز صبح کے وقت صوبہ قندوز ضلع  چاردرہ کے شرکت نامی چوکی پر حملے کے دوران ایک جنگجو ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا اور رات کے وقت ضلع خان آباد کے چارشرہ کے مقام پر گشتی پارٹی پر گھات کی صورت میں کی جانے والے حملے میں ایک فوجی ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا اور مجاہدین نےایک ہیوی مشین گن کو  بھی قبضے میں لیا۔

صوبہ غزنی سے اطلاع ملی ہےکہ سنیچر کےروز ضلع شلگر کےخانےقلعہ کے مقام پر مجاہدین کے حملے میں ایک ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے ، جب کہ شام کے وقت بندسردہ کے مقام پر فوجی مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے،جو اہداف پر گریں،لیکن تفصیل فراہم نہ ہوسکی اور رات کے وقت یرگٹو کے مقام پر چوکی پرلیزرگن حملے میں ایک فوجی مارا گیا،جب کہ عاشق وال کے مقام پر گشتی پارٹی پر ہونے والے حملے میں دشمن کو ہلاکتوں  کا سامنا ہوا۔

ذرائع کے مطابق اتوار کےروز صبح کے وقت صوبہ بلخ ضلع چاربولک کے لبک کے علاقے میں فوجی بیس پر حملے میں ایک فوجی قتل ہوا۔

اسی طرح سنیچر کےروز صوبہ کابل ضلع موسہی کے عبدالرؤف قلعہ کے مقام پر بم دھماکہ سے سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے