تلہ گنگ:  تلہ گنگ میں مسافر کوچ اور کنٹینر میں ٹکر کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ونہار کے قریب علی الصبح چوک اعظم سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے کنٹینر ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 26 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے سٹی ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد چار زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے