پر امن مارچ ملک کی تاریخ کا مثالی واقعہ ہے ان خیالات کا اظہار حضر ت اقدس مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنی سماجی ویب سائٹ پر کیا انہوں نے کہ کہ کراچی سے اسلام آباد تک اتنا طویل اتنا بڑا اور اتنا منظم اور پرامن مارچ ملک کی تاریخ کا مثالی واقعہ ہے، موافق اور مخالف ہر فریق کو اسکا اعتراف کرنا چاہئے اللہ تعالی آئندہ بھی اسے پرامن اور تشدد سے دور رکھے اور اس کا انجام بھی بہتر ہو۔اچھا ہواکہ حکومت نے بھی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی

انہوں نے مدارس کے طلبہ کی مارچ میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ اس مارچ کے بارے میں جو کہا جارہا تھا کہ وہ مدارس کے طلبہ پر مشتمل ہوگا لیکن واقعہ یہ ہے کہ اکثر مدارس میں تعلیم حسب معمول جاری رہی اور مارچ میں طلبہ کا تناسب عوام کے مقابلے میں بہت کم تھا اور کسی پر شرکت کے لئے دباو نہیں ڈالا گیا لیکن مارچ کے مقاصد اور انکے حصول کا طریقہ مبہم ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے