اسلام آباد: وزیر اعظم نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے 2 شرائط میں چھوٹ کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سکھ یاتریوں کو کرتار پور آمد کیلئے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں، سکھ یاتری صرف شناختی کارڈ پر کرتار پور آسکیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا سکھ یاتریوں کو 10 روز قبل رجسٹریشن کرانے کی بھی ضرورت نہیں، گروجی کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے