لاہور: (ویب ڈیسک) معروف مینوفیکچرنگ کمپنی اٹلس ہنڈا کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل دو ماہ میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے کیا جائے گا۔

ہنڈا سی ڈی 70 اور سی ڈی ڈریم کی قیمتوں میں 600 روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد 75 ہزار 500 روپے ہو جائے گی جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 79 ہزار 500 روپے ہوگی۔ خیال رہے کہ قیمتوں میں اضافے سے قبل سی ڈی 70 کی قیمت 74 ہزار 900 روپے اور سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 78 ہزار 900 تھی۔

اس کے علاوہ ہنڈا کی سب سے مشہور موٹر سائیکل سی جی 125 کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور سی جی 125 ایس کی قیمت 1600 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے قبل سی جی 125 ایک لاکھ 24 ہزار 500 روپے اور سی جی 125 ایس ایک لاکھ 46 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی۔

ایک ہزار روپے اضافے کے بعد سی جی 125 ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے اور سی جی 125 ایس ایک لاکھ 48 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوگی جبکہ سی جی 125 ایس سپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہو جائے گی۔

ہنڈا اٹلس کمپنی کی جانب سے سی بی 125 ایف کی قیمت میں 2 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب یہ ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 125 ایف سپیشل ایڈیشن ایک لاکھ 74 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوگی۔ سی بی 150 ایف کی قیمت 5 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے