وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تیز گام ایکسپریس میں آگ لگنے کے واقعے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹرین کی اکانومی کلاس میں آگ لگی۔ تبلیغی جماعت کے لوگ اجتماع میں جارہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ ہلاکتیں مسافروں کے چلتی ٹرین سےچھلانگ لگانے کی وجہ سے ہوئیں جبکہ شدید زخمیوں کو رحیم یار خان منتقل کیاجارہا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ کھاریاں اور ملتان میں برن یونٹس ہیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ بوگیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ مسافروں کےدو سلنڈر پھٹنے کے باعث بوگیوں میں آگ لگی۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے۔ مسافر ٹرین میں سلینڈر کیسے لے کر پہنچے، اس کی تحقیقات کی جائے گی۔

وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافر چولہے اپنے تھیلے میں رکھ دیتے ہیں، قانون سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کریں گےمسافر سلنڈر لےکر کون سے اسٹیشن سے چڑھے تھے۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ تمام رُکی ہوئی 134ٹرینیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے