امریکی مترجم،اینٹلی جنس سروس اور سیکورٹی اہلکاروں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پروان، خوست، غزنی،ننگرہار،کاپیسا اور بغلان صوبوں میں نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کےروز صبح کے وقت صوبہ پروان کے صدر مقام چاریکار شہر کے جنگل باغ کے علاقے میں صوبہ پنجشیر کے اینٹلی جنس سروس آفسر اور امریکی مخبر و ترجمان آغا کی گاڑی پر حکمت عملی کے تحت دھماکہ ہوا،جس سے موصوف شدید زخمی اور انہیں کابل علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔

دریں اثناء صوبہ خوست کے صدر مقام خوست شہر کے ڈیرہ کے علاقے میں اسی نوعیت دھماکہ سے اینٹلی جنس سروس اہلکار سور ولد خلیل  ہلا ک ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع پچیرآگام کے پاس صبر کے علاقے میں بم دھماکہ نے 2 جنگجوؤں کی جان لی اور اسی وقت صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے روضہ کے علاقے کوتل کے مقام پر چوکی پر حملے کے دوران 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور بدھ کے روز سہ پہر کے وقت ضلع جغتو کے سیاقلعہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک پولیس ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب عشاء کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے افغانیہ درہ کے علاقے خلیل خیل کے مقام پر چوکی پر ہونے والے حملے میں 2 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

نیز رات کے وقت صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان کے سرک دہ کے علاقے میں مجاہدین نے ایک جنگجو کو قتل کردیا،ان کی کلاشنکوف وغیرہ کو قبضے میں لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے