اپوزیشن نے آزادی مارچ کا آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ سانحہ تیزگام کے پیش نظرکل تک ملتوی کر دیا گیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ تیزگام کے باعث آزادی مارچ کا جلسہ کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے ، جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے کیا گیاہے ، جلسہ کل نماز جمعہ کے بعد کیا جائے گا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام قافلے آج رات اسلام آباد میں ہی قیام کریں کے، مولانا فضل الرحمن کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مشترکہ اپوزیشن کے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ آج اسلام آباد جلسہ گاہ پہنچے گا لیکن جلسہ کل تک ملتوی کر دیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں آزادی مارچ اس وقت گوجر خان پہنچ چکاہے اور آج ہی اسلام آباد جلسہ گاہ پہنچے گا ، مارچ میں تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہیں جبکہ جلسے میں شہبازشریف نے شرکت بھی کرنی ہے اور خطاب بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے