لیاقت پور ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والوں کے نام

لیاقت پور کے نزدیک تیزگام ایکسپریس کو آگ لگنے کے بعد زخمی ہونے والوں میں اکثریت سندھ کے لوگوں کی ہے۔ زخمیوں میں میرپورخاص، کراچی اور دیگر شہروں کے لوگ شامل ہیں۔ زخمیوں میں کراچی قیوم آباد کی روبینہ یاسمین زوجہ شاہد عمران، شاہد عمران ولد محمد رفیق،، شیرشاھ کراچی کے محمد رمضان ولد محمد عظیم، کراچی کینٹ غریب آباد کے محمد زاہد ولد دلدار اصغر خان، فقیر حسین ولد حسن اور شاھ فیصل کالونی کے رضوان ولد سرور شامل ہیں۔ میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے زخمیوں میں آفتاب ولد محمد اسلم، محمد عمر ولد عبدالستار، قربان ولد محمد عثمان، رانا طاہر ولد محمد یوسف، عبدالرحمان ولد رحمت اللہ، محمد رستم ولد محمد ہاشم، سعید ولد عبدالمجید، کاشف ولد محمد اقبال، خوشی محمد ولد شیر محمد، اختر علی ولد بچل خان اے ایس آئی، محمد عرفان ولد عبدالغفور، ناصر علی ولد محمد یاسر، یاسر ولد محمد یعقوب، امان اللہ ولد محمد ہاشم، عاقب ولد محمد یاسین،، مختیار احمد ولد بشیر احمد، مختیار علی ولد رانجھو، محمد یاسین ولد محمد حنیف اور رفیق احمد ولد شمیم شامل ہیں۔ سانحے کی دیگر زخمیوں میں خانپور کے شکیل اختر ولد بشارت علی، صادق آباد کے طفیل ولد شیر محمد، ایبٹ آباد کے لیاقت خان ولد غوث احمد خان، عمرگوٹھ کے محمد ولد غلام مرتضی’ اور گجرات کے شہزاد عباس ولد غلام عباس شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے