دو امریکی لیکچرارز کےبدلے انس حقانی سمیت 80 طالبان کےرہائی کاامکان
دو امریکی لیکچرارز کےبدلے انس حقانی سمیت 80 طالبان کےرہائی کا امکان ہے ذریع سے معلوم ہوا ہے کہ زلمے خلیل زاد کابل پہنچ چکے ہیں جہاں پر وہ دو امریکی لیکچرارز کے بدلے انس حقانی اور حافظ عبدالرشید سمیت 80 طالبان کی رہائی کا مطالبہ کریں گے
طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے میڈیا پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ۔ جبکہ امریکی لیکچرارز کی رہائی کا معاملہ اس وقت میڈیا پر سامنے آیا جب طالبان کےوفد نےاسلام آباد میں زلمے خلیل ذاد سے ملاقات کر رہے تھے لیکن اس وقت دو ہندستانی انجینئریوں کے بدلے باگرام جیل ۔۔سے طالبان دور کے دو سابقہ گورنر سمیت 11 اعلیٰ عہدے دار رہا ہوئے ۔