جاپان ميں عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا “شُوری” نامی معروف قلعہ آتشزدگی سے متاثر ہوا ہے۔
سياحوں ميں انتہائی مقبول اس قلعے ميں آج صبح آگ بھڑک اٹھی جس سے اس کے کئی حصے متاثر ہوئے ہيں۔
حکام نے بتايا کہ انہيں آگ کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درميانی شب 2 بجکر47 منٹ پر ملی۔
آگ بجھانے والا عملہ آج صبح تک امدادی سرگرميوں ميں مصروف تھا۔