ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں ہتھالہ روڈ پر پولیس موبائل پربم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں3 ایلیٹ اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم کے ذریعے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دھماکے میں پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔

فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے